Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / م2000 ملازمین سبکدوش ، صرف 750 کو ملازمت فراہم : چاڈا وینکٹ راؤ

م2000 ملازمین سبکدوش ، صرف 750 کو ملازمت فراہم : چاڈا وینکٹ راؤ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر ریاست کی سیاست کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ چاڈا وینکٹ راؤ نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حالیہ عرصہ میں 2000 ملازمین وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ہیں لیکن حکومت صرف 750 افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کالیشورم پراجکٹ میں آٹھ مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی لاپرواہی کے سبب یہ اموات ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT