Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / م2017 میں ہندوستان ونڈے کی کامیاب ٹیم

م2017 میں ہندوستان ونڈے کی کامیاب ٹیم

دبئی۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام )2017 کے دوران مجموعی طورپر32 ونڈے سیریزوٹورنمنٹس کھیلے گئے جن میں ہندوستان اور سری لنکا نے سب سے زیادہ فی کس سات سیریز میں حصہ لیا۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق ونڈے کرکٹ کے اعتبار سے گزشتہ بارہ ماہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کیلئے نہایت ہی مایوس کن رہے ، تینوں ٹیمیں سال بھرکے دوران ایک بھی ونڈے سیریز اپنے نام نہ کرسکیں۔ ہندوستانی ٹیم سال کی بہترین ٹیم ثابت ہوئی جس نے ماسوائے چیمپئنزٹرافی کے سبھی سیریزاپنے نام کی ہے جبکہ انگلینڈنے 6 میں سے 4 سیریز اپنے نام کرکے 2017 کو اپنے لئے یادگار بنایا۔ پاکستان نے 4 سیریزمیں سے 3 اپنے نام کیں۔پاکستان نے سال کا آغاز دورہ آسٹریلیامیں کھیلی گئی پانچ ونڈے میچوں کی سیریزمیں 1-4کی ناکامی کے ساتھ کیا۔دورہ آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیزمیں کھیلی گئی سیریزمیں 2-1سے کامیابی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میگاایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے لگاتار 9ونڈے میچز جیتے جن میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سمیت سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں کلین سویپ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT