Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں /  م23 مجرموں پر پی ڈی ایکٹ کے مقدمات درج

 م23 مجرموں پر پی ڈی ایکٹ کے مقدمات درج

کریم نگر۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایسے غیرسماجی عناصر جو بار بار جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان پر پولیس کی جانب سے سخت نگاہ رکھی جارہی ہے اور ان پر پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے کیا۔ کملاسن ریڈی نے نمائندہ سیاست کے سوال پر کہا کہ پی ڈی ایکٹ میں جن مجرموں کے نام درج ہوتے ہیں۔ ان پر کسی بھی جلوس، تقریبات، تہوار کے وقت احتیاطی اقدامات کے تحت گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ اس ایکٹ میں آنے والے مجرموں میں چور، روڈی شیٹر، قتل کے ملزمین، لوٹ مار کرنے والے، ڈکیتی کرنے والے و دیگر شامل ہیں۔ اندرون 6 ماہ 3 مقدمات درج ہونے والے ملزم کو پی ڈی ایکٹ کے تحت لایا جاتا ہے۔ گٹکھا اور دیگر ایسے بیوپاری جو فیر پرائز شاپس کے لئے مختص کردہ اشیاء کی چوری، خرید و فروخت کرنے والوں کو بھی اس کے تحت لایا جارہا ہے۔ تاحال 23 افراد کو اس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT