Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / م28 مئی کو ساہتیہ کار ایوارڈ تقریب

م28 مئی کو ساہتیہ کار ایوارڈ تقریب

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی اور دیگر کی شرکت، لکشمی پاروتی و رمنا چاری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔15مئی(سیاست نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی این ٹی آر وگیان ٹرسٹ کی جانب سے لسانی بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے دانشواروں کی خدمت میں بہترین ساہتیہ کار ایوارڈ پیش کیا جارہا ہے ۔ 28مئی کو اس ضمن میںایک تقریب رویندر بھارتی میںمنعقد ہوگی جس میںنائب وزیراعلی تلنگانہ الحاج محمد محمو دعلی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاوہ مشیر حکومت تلنگانہ کے وی رمنا چاری اور تلنگانہ ریاست کے دیگر معزز شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے ۔ صدر این ٹی آر وگیان ٹرسٹ شریمتی لکشمی پاروتی نے بتایا کہ سال 2006میں ٹرسٹ کا قیام عمل میںآیا اور تب سے لیکر اب تک مرہٹی‘ بنگالی‘ کنڈی زبان کے دانشوروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جنھیں بعد ازاں حکومت ہند کا گیان پیتھ ایوارڈ بھی ملا۔ انہوں نے کہاکہ اس سال اُردو زبان خدمت کرنے والے شخصیت کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔کمیٹی کے اراکین پروفیسر خلیل قادری‘ کے شیوا ریڈی اور شریمتی والگا نے ملکر دسویں این ٹی آر وگیان ٹرسٹ کے اُردو ساہتیہ کار کا انتخاب عمل میںلایاہے ۔اس موقع پر مشیر حکومت تلنگانہ کے وی رمنا چاری ائی اے ایس او ردیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT