Saturday , January 19 2019

م30 مارچ کو خادم الحجاج کی قرعہ اندازی

تلنگانہ سے 90 اور آندھرا سے 24 درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) حج 2016 کیلئے خادم الحجاج کے انتخاب کی قرعہ اندازی 30مارچ کو حج ہاوز میں مقرر ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ سنٹرل حج کمیٹی نے جاریہ سال 200عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کی اجازت دی ہے جبکہ گزشتہ سال 300عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج مقرر تھا۔ تلنگانہ میں 98 درخواستیں داخل کی گئیں جن میں سے 8 کو مسترد کردیا گیا جبکہ آندھرا پردیش میں 24 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے 4 مسترد کردی گئیں۔ اس طرح تلنگانہ میں 90اور آندھرا پردیش میں 20درخواستوں میں سے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ دونوں ریاستوں سے حج کمیٹی اور وقف بورڈ کے دو، دو ملازمین بھی روانہ ہوں گے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل قرعہ اندازی کے موقع پر موجود رہیں گے۔ دونوں ریاستوں کے حج کوٹہ کے اعتبار سے تلنگانہ میں 13 اور آندھرا پردیش میں 10خادم الحجاج کا انتخاب کیا جائے گا اور 5، 5 افراد کی ویٹنگ لسٹ تیار کی جائے گی۔ بار بار جانے والے افراد کی درخواستوں کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلیک لسٹ کئے گئے خادم الحجاج کی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT