Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / نئی تعلیمی سال میں ڈگری کالجس کی تعداد میں تخفیف

نئی تعلیمی سال میں ڈگری کالجس کی تعداد میں تخفیف

ڈگری تعلیم کو معیاری بنانے کا منصوبہ ، کئی کالجس نشستیں پر کرنے سے قاصر
حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاست میں ڈگری تعلیم کو اعلی معیاری بنانے محکمہ اعلی تعلیم نے اقدامات شروع کردئے ہیں ۔ ا ڈگری کالجس کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ اعلی تعلیم کے چیرمین پاپی ریڈی نے بتایا کہ 400 ڈگری کالجس برخواست کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی معیاری ڈگری تعلیم کیلئے کالجس کی برخواستگی لازمی ہے اس کیلئے محکمہ کے اعلی عہدیداران نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور تعلیمی سال 2018-19 کے آغاز تک اس عمل کو مکمل کرلیا جائے گا اور کالجس کی برخواستگی سے متعلق کالجس کے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ فی الحال موجودہ 900 کالجس میں 3.31 لاکھ نشستوں پر داخلوں کی گنجائش ہے اور تقریباً ایک لاکھ نشستوں کی تخفیف ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس کی اہم وجہ ضرورت سے زائد نشستیں اور کالجس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ فی الحال ریاستی سطح پر سرکاری و خانگی ڈگری کالجس کی تعداد 1092 ہے اور ان تمام کالجس میں 4,10,267 نشستیں دستیاب ہیں ۔ تاہم ہر سال تقریباً 2 لاکھ سے زائد نشستوں پر داخلے مکمل نہیں ہو رہے ہیں بالخصوص غیر سرکاری کالجس کے کوٹہ میں 3.31 لاکھ نشستیں مختص ہیں مگر ان کالجس میں صرف 1.79 لاکھ نشستوں پر ہی داخلوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ پاپی ریڈی کے بموجب تعلیمی سال 2017-18 میں 50 کالجس میں بالکل ہی داخلے نہیں ہوئے ہیں اور تقریباً 150 ڈگری کالجس میں 25فیصد داخلے ہوئے ہیں ۔ بوگس داخلوں کے تدارک کیلئے حکومت نے آن لائین داخلوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تعلیمی سال 2016-17 سے آن لائین داخلوں کا آغاز کیا گیاآن لائین داخلوں کی وجہ سے تعداد میں کمی کی صورتحال سے واقفیت حاصل ہوئی ۔ کالجس کی برخواستگی کیلئے محکمہ اعلی تعلیم کے عہدیدان کالجس انتظامیہ کے ساتھعنقریب بات چیت کی جائے گی ۔ کالجس کو آپس میں ایک دوسرے میں ضم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔ محکمہ کے اس اقدام پر خانگی ڈگری کالجس کی تنظیم نے انتباہ دیا ہے کہ اس فیصلہ کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس تنظیم کے صدر و سکریٹری رمنا ریڈی اور وجئے بھاسکر نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ڈگری کالجس برسوں سے ادا شدنی فیس ری امبرسمنٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کالجس کی یہ حالت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT