Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / نئی تعلیمی پالیسی پر مرکز کی ریاستوں سے بات چیت

نئی تعلیمی پالیسی پر مرکز کی ریاستوں سے بات چیت

نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل نئی قومی تعلیمی پالیسی وضع کرنے کیلئے آئندہ ماہ تمام ریاستوں سے مشاورت کرے گی اور اس عمل میں دیگر متعلقین مثلاً طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے نظریات پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج پہلی ریاستی وزرائے تعلیم کی کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ انکشاف ک

نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل نئی قومی تعلیمی پالیسی وضع کرنے کیلئے آئندہ ماہ تمام ریاستوں سے مشاورت کرے گی اور اس عمل میں دیگر متعلقین مثلاً طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے نظریات پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج پہلی ریاستی وزرائے تعلیم کی کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ انکشاف کیا۔ پسند پر مبنی کریڈٹ ٹرانسفر نظام، مختلف پیشوں اور ہنر کیلئے کریڈٹ فریم ورک پر غور کیلئے یہ کانفرنس طلب کی گئی تھی جس کا مقصد آئندہ تعلیمی سال سے ان پروگراموں پر عمل آوری کیلئے ریاستوں کو ترغیب دینا بھی ہے۔ سمرتی نے کہا کہ ’’میں تمام ریاستوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آئندہ تعلیمی سال سے وہ ان دونوں پروگراموں پر عمل آوری کریں۔ ریاستوں سے میں یہ اپیل بھی کرتی ہوں کہ وہ اس ضمن میں وائس چانسلرس اور پرنسپالس سے تبادلہ خیال کریں۔ یو جی سی سے بھی میری اپیل ہے کہ وہ وائس چانسلروں کی رہنمائی کرے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پسند پر مبنی کریڈٹ ٹرانسفر سسٹم سے طلبہ کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کورسیس اختیار کرنے کا موقع ملے گا۔ وہ اپنی سہولت اور مقام درس حاصل کرسکتے ہیں۔ دیگر کورسیس سے بھی وابستہ ہوسکتے ہیں اور درکار سے زائد کریڈٹ حاصل کرتے ہوئے بین نصابی تدریس سے وابستہ ہوسکتے ہیں۔

ہوٹل میں برتن بھی دھو چکی ہوں : سمرتی ایرانی
نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے محنت و ہنر کے کاموں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ یہ کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی تاوقتیکہ کسی مزدور (محنت کش) کے کام کا احترام نہیں کیا جاتا۔ ٹیلی ویژن اداکارہ سے سیاست داں بننے والی سمرتی نے انکشاف کیا کہ 15 سال قبل بالی ووڈ میں قدم جمانے کے خواب کیساتھ وہ ممبئی پہونچی تھیں۔ اس کوشش میں انہیں کئی مرحلوں سے گذرنا پڑا۔ ایک مرحلے پر ہوٹل میں برتن دھونا بھی پڑا جس پر مجھے کوئی افسوس یا شرمندگی نہیں بلکہ فخر ہے۔ سمرتی نے وزرائے تعلیم کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’’بحیثیت ایک وزیر میں اس بات پر بھی فخر کرتا ہوں کہ 15 سال قبل میں ممبئی ایک ہوٹل میں برتن بھی دھو چکی ہوں۔ اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے۔ یہ ملک اُمنگوں کی سرزمین ہے۔ اُمنگوں کی تکمیل کیلئے سخت محنت درکار ہوتی ہے‘‘۔ سمرتی نے محنت و محنت کشوں کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی مزدور کو اس وقت ہی احترام حاصل ہوتا ہے جب سماج اس کو عزت بخشتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT