Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / نئی جماعت کیلئے چیف منسٹر پس و پیش کا شکار

نئی جماعت کیلئے چیف منسٹر پس و پیش کا شکار

حیدرآباد 20 جنوری ( این ایس ایس ) سابق وزیر اور سیما آندھرا کے کانگریس لیڈر مسٹر جی وینکٹ ریڈی نے آج کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ اسمبلی لابی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کرن کمار ریڈی ایک نئی پارٹی کے قیام پر اپنے خیالات کے اظہار میں پس و پیش کا شکار

حیدرآباد 20 جنوری ( این ایس ایس ) سابق وزیر اور سیما آندھرا کے کانگریس لیڈر مسٹر جی وینکٹ ریڈی نے آج کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ اسمبلی لابی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کرن کمار ریڈی ایک نئی پارٹی کے قیام پر اپنے خیالات کے اظہار میں پس و پیش کا شکار ہیں۔ انہوں نے تاہم ریاستی اسمبلی میں تلنگانہ بل پر مباحث کے اختتام کے بعد نئی پارٹی سے چیف منسٹر کی وابستگی کا امکان مسترد نہیں کیا ہے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ مسٹر کرن کمار ریڈی ابھی سے نئی جماعت یا اس میں شمولیت کے تعلق سے اپنے ذہن کی بات بتانے سے گریز کر رہے ہیں تاہم ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ وقتوں میں نئی پارٹی میں شامل بھی ہوسکتے ہیں یا نہیں بھی ہوسکتے ۔

تلنگانہ بل پر اسمبلی میں مباحث کیلئے مزید وقت طلب کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سے تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال ہوسکتا ہے کہ سمیکھیا آندھرا پارٹی کی جو مہم چل رہی ہے اس کے پس پردہ سرگرم ہوں۔ اس پارٹی کے بیانرس اور ہورڈنگس کے علاوہ فلیکسی بورڈز وغیرہ سیما آندھرا کے کئی اضلاع میں دکھائی دے رہے ہیں اور اس تعلق سے سرگرم مہم چل رہی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مطالبہ کا نتیجہ کیا ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائیگا کیونکہ اس بل پر مباحث کیلئے صدر جمہوریہ نے جو وقت دیا تھا وہ ختم ہونے کے قریب ہے ۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ موجودہ جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرکے دوسری جماعتوں میں شمولیت سے متوقع نتائج برآمد نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT