Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / نئی حج پالیسی حاجیوں کی امنگوں کی آئینہ دار نہیں:نوشاداحمد

نئی حج پالیسی حاجیوں کی امنگوں کی آئینہ دار نہیں:نوشاداحمد

نئی دہلی ۔28 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے ریاستی حج کمیٹیوں کے ذمہ داران کی میٹنگ کے موقع پر ایک بار پھر نئی حج پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔ یہ میٹنگ 30 اکتوبر کو ممبئی میں ہو رہی ہے ۔یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ امبارکیشن پوائنٹ کم کرنے اور بعض خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کا موقع فراہم کرنے سمیت بیشتر تجاویز پر ہندستانی عازمیں کو اعتراض ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ذمہ داران بھی مہینہ ریزرویشن کے ساتھ وزیر امور حج مختار عباس نقوی سے مل چکے ہیں لیکن حکومت چپ سادھے ہوئے ہے جو عازمین میں بے چینی کا سب ہے ۔

’’ڈیجیٹل کیمپس ‘‘کیلئے جاوڈیکر کا وائس چانسلروں کو مکتوب
نئی دہلی۔ 28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکرنے ملک کی مرکزی یونیورسٹیوں کے تمام وائس چانسلروں کو خط لکھ کر کیمپس کو 10 دسمبر تک ڈیجیٹل بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہے ۔جاوڈیکر نے گذشتہ دنوں خط لکھ کر انہیں یاد دلایا تھاکہ 9جولائی کو دارالحکومت کے وگیان بھون میں منعقد قومی ڈیجیٹل منصوبہ کانفرنس میں 17نکاتی فیصلے لئے گئے تھے اور یکم اگست کو وزارت کی جانب سے آپ تمام کو اس امرسے متعلق پلان بھی بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ڈیجیٹل ایکشن پلان کی نگرانی پلیٹ فارم پر 10 نومبر تک اس میں لاگ ان کردیں اور 30نومبرتک اپنی پیشرفت کی رپورٹ جمع کرائیں۔جاوڈیکر نے وائس چانسلروں کوتمام کالجوں کی میٹنگ طلب کرنے کی بھی ہدایت کی اوراسے 10 دسمبر تک نافذ کرنے کیلئے کہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT