Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / نئی حج پالیسی کا اس ماہ اعلان :نقوی

نئی حج پالیسی کا اس ماہ اعلان :نقوی

نئی دہلی 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی امور کے وزیرمملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ نئی حج پالیسی، 2018 کا اسی مہینہ اعلان کیا جائے گا اور اگلے مہینہ تک بحری راستہ سے حج مسافروں کو حج پر بھیجنے کا بندوبست کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت اور جہاز رانی کی وزارت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ نقوی نے یہاں ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر سعود محمد السعطی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اگلے سال سے حج اس نئی حج پالیسی کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی ۔2018 طے کرنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے اور اس نئی پالیسی میں حج مسافروں کے لئے مختلف خصوصیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کے اہم نکات میں بحری راستے سے حج کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا شامل ہے اور اس سلسلے میں عمل کو آگے بڑھانے کیلئے 28 اگست کو جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی قیادت میں ایک اعلی سطح کی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بحری راستے سے حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت سے ھی بات چیت کا عمل جاری ہے ۔

نیٹ کاؤنسلنگ: تامل طلباء کی درخواست پر
سپریم کورٹ میں آج سماعت
نئی دہلی، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میڈیکل کورس میں داخلہ لینے کے منتظر تمل ناڈو کے چند طالب علموں نے نیٹ کی کاؤنسلنگ جلد از جلد شروع کرنے کی ریاستی حکومت کو ہدایات دینے کے لئے آج سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس پر کل سماعت ہوگی۔ سینئر وکیل نلنی چدمبرم نے عدالت کے سامنے اس معاملے کو خاص طور سے ذکر کیا، جس نے کل سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی۔ قابل ذکر ہے کہ تمل اور گجراتی زبان میں امتحان دینے والے امیدواروں نے متعلقہ ہائی کورٹوں میں عرضی دائر کرکے قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) 2017 کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے کہ ان کے سوالنامے ہندی اور انگریزی زبان کے سوالناموں کے مقابلے میں زیادہ مشکل تھے۔ اس کی وجہ سے کاؤنسلنگ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے گزشتہ 24 مئی کو نیٹ 2017 کے داخلہ کے عمل پر حکم امتناع جاری کیا تھا، لیکن عدالت عظمیٰ نے داخلہ اور کاؤنسلنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT