Tuesday , December 11 2018

نئی حکومت سے موافق صنعتی پالیسی کی امید

چیف ایگزیکٹیو ایچ آر بی وی ہری ہری کا بیان

چیف ایگزیکٹیو ایچ آر بی وی ہری ہری کا بیان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( رتنا چوٹرانی ) : بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے جو موافق تجارت ، صنعت پالیسی ملک میں اپنانے کی بات کرتی ہے ۔ تاہم موجودہ رجحان اس کے خلاف اشارہ دے رہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو ایچ آر بی وی کلینٹ سلوشنس سابق آئی سی آئی سی آئی صدر اور مالیتی ماہر ہری ہری نے ممبئی سے سیاست سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے روپئے کی قدر میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ایکسپورٹ کمپنیاں خاص کر سافٹ ویر ، ڈائمنڈس ، اور فارما کمپنیاں ذمہ دار ہیں ۔ ان کمپنیوں نے آر بی آئی پر اس بات کے دباؤ ڈالا کہ ڈالر کے مقابل ہندوستان روپئے کی قدر 58 سے زائد نہ ہو ۔ انہوں نے ملک میں انفراسٹرکچر پراجکٹس کی زائد طلب بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈس کی کمی کے سبب کئی انفراسٹرکچر پراجکٹس بند ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی صحیح معاشی صورتحال ماہ جولائی میں واضح طور پر سامنے آئے گی جب کہ مرکزی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ہندوستانی صنعت کو تاہم نئی حکومت سے اس بات کی امیدیں ہیں کہ نئی حکومت کی پالیسی موافق صنع

TOPPOPULARRECENT