Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / نئی حکومت میں سینئر لیڈرس کو ذمہ داریاں بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین سرگرم

نئی حکومت میں سینئر لیڈرس کو ذمہ داریاں بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین سرگرم

نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے مابین سرگرم مذاکرات سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ اقتدار کی صورتگری کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج اڈوانی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے سینئر لیڈر کو لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کی تجویز پیش کی، لیکن اڈوانی نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکا

نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے مابین سرگرم مذاکرات سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ اقتدار کی صورتگری کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج اڈوانی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے سینئر لیڈر کو لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کی تجویز پیش کی، لیکن اڈوانی نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور وہ سیاسی رول کے خواہاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ این ڈی اے صدرنشین کا عہدہ قبول کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے سینئر بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین نے راج ناتھ سنگھ کی قیام گاہ پر ملاقات کی جس میں پارٹی کو اقتدار ملنے کی صورت میں سینئر قائدین کو مختلف ذمہ داریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی امکانی تشکیل حکومت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیوں کی خواہاں ہے۔ایک اور سینئر لیڈر سشما سوراج نے بھی اہم ترین وزارتی عہدہ کی شرط رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT