Wednesday , December 19 2018

نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہندوستان سے مذاکرات کے

احیاء کا وزیر فینانس پاکستان کا تیقن

احیاء کا وزیر فینانس پاکستان کا تیقن
واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے احیاء کا منتظر ہے اور جاریہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پانے کا انتظار کررہا ہے۔ وزیر فینانس پاکستان اسحاق احمد ڈار نے کہاکہ ہم سرگرمی کے ساتھ گزشتہ چند ماہ سے بات چیت میں مصروف تھے۔ اِس کا مقصد دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ تھا اور تیقن دیتے ہیں کہ ہندوستان میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد حکومت پاکستان اُس سے بھی بغیر کسی تعصب کے مذاکرات کرے گی۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں کمی کی جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان، ہندوستان کے ساتھ تجارت کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل پر نظرثانی کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT