Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / نئی دلہن کے ساتھ شوہر کا غیر فطری عمل، دلہا جیل منتقل

نئی دلہن کے ساتھ شوہر کا غیر فطری عمل، دلہا جیل منتقل

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے کی بناء ایک 14دن کا دلہا جیل منتقل ہوگیا۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں پیش آیا۔ رین بازار پولیس نے دلہن اور اس کے افراد خاندان کی شکایت پر 14 دن کے نوشہ شیخ جاوید کو جیل منتقل کردیا۔ سب انسپکٹر رین بازار مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ24 سالہ جاوید کی شادی امان نگر علاقہ کی ساکن سمرین بیگم سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق جاریہ ماہ کی 16 تاریخ کو جاوید اور سمرین کا نکاح ہوا۔ شادی کے چند روز بعد اس شخص نے اپنی بیوی کو زبردستی کا شکار بنایا اور اس سے غیر فطری عمل کرنے لگا۔ خاتون کو غیر فطری عمل پسند نہیں تھا تاہم انکار کرنے پر جاوید اس پر دباؤ ڈال رہا تھا اور اپنی اس زبردستی کا ذکر والدین سے کرنے کی صورت میں دلہن اور اس کی والدہ کو ماردینے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ خاتون اپنے شوہر کی زبردستی اور غیر فطری عمل کو برداشت کرتے ہوئے بیمار پر گئی اور اس بات کا علم لڑکی کے مائیکے والوں کو ہوا۔ لڑکی نے اپنے مائیکے والوں کی مدد سے رین بازار پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شیخ جاوید کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا

TOPPOPULARRECENT