Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / نئی دہلی اسٹیشن پر 25.8 کلو گرام سونا ضبط

نئی دہلی اسٹیشن پر 25.8 کلو گرام سونا ضبط

نئی دہلی 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر 25.8 کلو گرام سونے کے بسکٹ ضبط کئے ہیں۔ڈی آر آئی ذرائع نے آج بتایا کہ ضبط شدہ سونے کی قیمت 7.54 کروڑ روپے لگائی گئی ہے ۔ شبہ ہے کہ یہ سونا ہند نیپال سرحد سے اسمگلنگ کرکے لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 33 سالہ نوجوان کے قبضے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر یہ سونا ضبط کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں بہت سے لوگوں کے شامل ہونے کا شبہ ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور ابھی کچھ اور لوگ گرفتار کئے جا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT