Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مہیب آتشزدگی کا واقعہ

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مہیب آتشزدگی کا واقعہ

نئی دہلی۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے مینٹننس یارڈ میں آج دوپہر راجدھانی اکسپریس کے 6 کوچس شعلہ پوش ہوگئے۔ جس کے باعث ٹرین خدمات متاثر ہوگئیں۔ ریلوے عہدیداروں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھونیشور۔ سیالدہ راجدھانی اکسپریس کے خالی ڈبوں ( کوچس ) کی صاف صفائی اور دیکھ بھال کیلئے مینٹننس یارڈ میں ٹھہرایا گیا تھا ج

نئی دہلی۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے مینٹننس یارڈ میں آج دوپہر راجدھانی اکسپریس کے 6 کوچس شعلہ پوش ہوگئے۔ جس کے باعث ٹرین خدمات متاثر ہوگئیں۔ ریلوے عہدیداروں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھونیشور۔ سیالدہ راجدھانی اکسپریس کے خالی ڈبوں ( کوچس ) کی صاف صفائی اور دیکھ بھال کیلئے مینٹننس یارڈ میں ٹھہرایا گیا تھا جہاں پر آج 12:15 بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔ ناردن ریلوے کے ذرائع نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔دہلی فائر سرویس نے 20فائر انجنوں کو روانہ کرکے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس واقعہ کے بعد نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی جبکہ احتیاطی طور پر برقی سربراہی منقطع کردینے سے کئی ٹرینوں کو راستہ میں ہی روک دینا پڑا۔ سب سے پہلے بھونیشور راجدھانی کے 2کوچس میں آگ بھڑک اٹھی اور متصل پٹریوں میں ٹھہری ہوئی سیالدہ راجدھانی کے 4کوچس کو یہ آگ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دریں اثناء اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے سینئر عہدیداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ چلاکر نقصان کا تخمینہ پیش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT