Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / نئی دہلی میں پی آئی اے آفس پر حملہ ایک گرفتار

نئی دہلی میں پی آئی اے آفس پر حملہ ایک گرفتار

نئی دہلی ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دائیں بازو گروپ کے ارکان نے آج یہاں بارہ کھمبا روڈ کے قریب واقع پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز کے دفتر پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا ۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا  اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ( نئی دہلی ) جتن ناروبل نے اس واقعہ کی توثیق کی اور بتایا کہ اس خصوص میں مناسب کارروائی کی جائیگی ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملہ آوروں کا اس گروپ سے تعلق ہے جس نے گذشتہ سال کیرالا ہاوز نئی دہلی میں بیف کے استعمال کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT