Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / نئی دہلی میں 2 روزہ جشن ریختہ کا اہتمام

نئی دہلی میں 2 روزہ جشن ریختہ کا اہتمام

نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اردو زبان کی خوبصورتی اور کشش ہندوستان ور بیرونی ممالک بشمول پاکستان امریکہ اور کینیڈا کے شعراء ‘ادیبوں اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردے گی جبکہ نئی دہلی میں 14 مارچ سے شروع ہونے والے دو روزہ جشن ریختہ میں سرکردہ ادبی شخصیتوں جاوید اختر‘ ریکھا بھردواج‘ گوپی چند نارنگ ‘ضیاء محی الدین ‘انتظا

نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اردو زبان کی خوبصورتی اور کشش ہندوستان ور بیرونی ممالک بشمول پاکستان امریکہ اور کینیڈا کے شعراء ‘ادیبوں اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردے گی جبکہ نئی دہلی میں 14 مارچ سے شروع ہونے والے دو روزہ جشن ریختہ میں سرکردہ ادبی شخصیتوں جاوید اختر‘ ریکھا بھردواج‘ گوپی چند نارنگ ‘ضیاء محی الدین ‘انتظار حسین‘رخشندہ جلیل ‘اشوک واجپئی ‘مسافر علی ‘ندا فضلی ‘پرشوتم اگروال شرکت کریں گے ۔ اردو کی عظمت رفتہ ‘خوبصورتی اور جاذبیت اور کشش کو بحال کرنے کیلئے ریختہ فاونڈیشن نے انڈیا انٹر نیشنل سنٹر کے تعاون سے اس فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے ۔ فیسٹیول کی منتظمین نے بتایا کہ ماہر لسانیات ایک مقام پر یکجا ہوکر ادبی مباحث‘فلموں کی نمائش اور عوام سے تبادلہ خیال میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر محبان اردو اور شعراء و ادبی قوالیوں ‘غزل گوئی ‘مشاعرہ اور 16 ویں صدی کی کہانی بولنے کے فن داستان گوئی کے ذریعہ یہ جشن منائیں گے ۔ جشن کا افتتاح قومی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ریکھا بھردواج 13 مارچ کو ایک نغمہ سنا کر کریں گی جبکہ بیگم اختر کی صد سالہ یوم پیدائش پر ودیا ساگر اور دانش حسین خراج عقیدت پیش کریں گے بعدازاں دھرو سنگھ کا قوالی پروگرام ‘رادھیکا چوپڑہ اور حمید علی خان کا غزلیات پروگرام ہوگا۔ جبکہ اردو ادب کی ممتاز خواتین عذرا عباس ‘شکریتا پال کمار اور ترنمل ریاض مباحث میں حصہ لیں گی جس کا موضوع انٹر نیٹ کی دنیا میں اردو ہوگا ۔ جشن کے پہلے دن نغمہ نگار جاوید اختر کی شکریتا پال کمار کے ساتھ دوبدو گفتگو ہوگی اور فلم گرم ہوا‘ بتائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں اردو کتب اور خطاطی کی نمائش کا بھی اہتمام کیاجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT