Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / نئی راجدھانی کے تعین پر غور کے لیے کمیٹی کا اجلاس

نئی راجدھانی کے تعین پر غور کے لیے کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی کا تعین کرنے کے لیے غور و خوض تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں وزیر بلدی نظم و نسق آندھرا پردیش مسٹر نارائنا کی زیر قیادت تشکیل دی گئی مشاورتی کمیٹی کا آج یہاں سکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اور بتایا گیا کہ آج کے اس اجلاس میں بیرونی ممالک کے دورہ پروگرام پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شیوا راما کرشنا رپورٹ کی روشنی میں اندرون تین ماہ حصول اراضیات کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے حکومت آندھرا پردیش کوشاں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ 20 اگست تک آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی کے تعلق سے شیوا راما کرشنا کمیٹی اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کردے گی اور اس تناظر میں آج سکریٹریٹ میں منعقدہ کمیٹی اجلاس کو کافی اہمیت دی جارہی ہے ۔چیف منسٹر چندرا بابونائیڈو نے وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان نئی راجدھانی بنانے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے

TOPPOPULARRECENT