Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / نئی سیاسی جماعت بنگارو تلنگانہ پارٹی کا قیام

نئی سیاسی جماعت بنگارو تلنگانہ پارٹی کا قیام

۔2019 ء کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، کنوینر محمد امان اللہ خان
حیدرآباد 10 جولائی (پریس نوٹ) ایک نئی سیاسی جماعت بنگارو تلنگانہ پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ پارٹی 2019 ء کے انتخابات میں مقابلہ کرے گی اور اس کا اہم ایجنڈہ مکمل نشہ بندی کا نفاذ ہوگا۔ یہ پارٹی لازمی ہیلمٹ قانون کو اختیاری بنانے، کرپشن کو ختم کرنے اور گٹکھا پر پابندی عائد کرنے اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دینے پر زور دے گی۔ کنوینر محمد امان اللہ خان آج ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کے سی آر کو ریاست تلنگانہ میں مکمل نشہ بندی کے مسئلہ پر ریفرنڈم کرنے کا چیلنج کیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاست میں مکمل نشہ بندی کے نفاذ کے بغیر چیف منسٹر کو بنگارو تلنگانہ کے الفاظ کہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر حکومت بہار کے خطوط پر ریاست تلنگانہ میں مکمل نشہ بندی کا نفاذ کیا گیا تو 80 فیصد جرائم کم ہوجائیں گے۔

اسلامی مدارس بورڈ کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد 10 جولائی (راست) اسلامی مدارس بورڈ کا مشاورتی اجلاس 11 جولائی بروز پیر 8 بجے شام جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضیٰ پاشاہ صدر اسلامی مدارس بورڈ کی صدارت میں مقرر ہے۔ اجلاس کا آغاز قرأت و نعت شریف سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT