Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / نئی فلسطینی حکومت کی تائید کیلئے ترک اپیل

نئی فلسطینی حکومت کی تائید کیلئے ترک اپیل

انقرہ ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ترکی نے صدر فلسطینی اتھاریٹی فلسطینی نجات دہندہ تنظیم ( پی ایل او ) اور حماس کی متحدہ حکومت کے صدر محمود عباس کی بین الاقوامی برادری سے اس اقدا م کی تائید کی اپیل کی ہے ۔ حکومت ترکی کو یقین ہے کہ نئی حکومت آخرکار مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن بحال کرنے میں کامیاب رہے گی ۔ فلسطینی عوام کا اتحاد ایک منصفانہ اور پائیدار امن اس علاقہ میں قائم کرنے کیلئے ناگزیر ہے ۔ نئی حکومت فلسطینیوں کے درمیان حائل خلیج کو ختم کررہی ہے ، پہلا قدم اس سمت میں اُٹھایا جاچکا ہے ۔ وزارت خارجہ ترکی نے اپنے ایک تحریری بیان میں جو آج جاری کیا گیا نئی حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اُسے یقین ہے کہ پی ایل او کے ڈھانچہ کے اندر انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور مستقبل قریب میں فلسطین کے جمہوری ورثہ کو استحکام فراہم کرنے کے لئے عام انتخابات بھی منعقد ہوں گے ۔ وزارت خارجہ ترکی نے کہاکہ وہ بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ اس تبدیلی کی تائید کرے جس کا مقصد قومی جمہوری آرزوؤں کی تکمیل ہے ۔

محمود عباس نے 2 جون کو سمجھوتے کے معاہدہ کے تحت اپنے عہدہ کا حلف اُٹھایا ۔ حماس کے ساتھ یہ معاہدہ طئے پاچکا ہے جس کے بعد اسرائیل نے امریکی ثالثی کے تحت جاری امن مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔ ترکی منصفانہ اور اس علاقہ میں مستقل امن کی تائید کرتا ہے ۔ جس کی بنیاد دو مملکتی قرارداد ہے ۔ اس نظریہ کے تحت فلسطینی عوام کی برادری نے جدوجہد کی ہے کہ آخرکار انھیں ایک خودمختار مملکت حاصل ہوجائے گی ۔ ترکی کے معروف موقف کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کا یہ بیان اختتام پذیر ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT