Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / نئی نسل کے تمام اداکار با صلاحیت ہیں : پریش راول

نئی نسل کے تمام اداکار با صلاحیت ہیں : پریش راول

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے سینئیر اداکار پریش راول نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’ راجہ نٹور لال ‘ میں ان کے گرو کے کردار کی بڑی ستائش ہورہی ہے ۔ خصوصی طور پر اب وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو ان کے مداح انہیں فلم کا ڈائیلاگ ’ کھینچے ہوئے کان سے ملا ہوا گیان ہمیشہ یاد رہتا ہے ‘ بول کر سناتے ہیں ۔ پریش نے کہا کہ آنجہانی راجندر کم

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے سینئیر اداکار پریش راول نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’ راجہ نٹور لال ‘ میں ان کے گرو کے کردار کی بڑی ستائش ہورہی ہے ۔ خصوصی طور پر اب وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو ان کے مداح انہیں فلم کا ڈائیلاگ ’ کھینچے ہوئے کان سے ملا ہوا گیان ہمیشہ یاد رہتا ہے ‘ بول کر سناتے ہیں ۔ پریش نے کہا کہ آنجہانی راجندر کمار کی فلم ’ نام ‘ میںانہیں اپنا کردار بے حد پسند آیا تھا جس میں کمار گورو اور سنجے دت نے اہم رولز ادا کئے تھے ۔ پریش کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی ( سابق ماڈل و اداکارہ سروپ سمپت ) ان کی سب سے بڑی مداح ہیں ۔ برسوں پہلے یش راج بیانر کے تلے بنائی گئی فلم ’ ناخدا ‘ میں سروپ سمپت ہیروئن تھیں اور فلم کے ڈائرکٹر دلیپ نائک تھے ۔ وہ فلم انہوں نے ( پریش ) کئی بار دیکھی تھی ۔ پریش نے کہا کہ نئی نسل کے تمام اداکار با صلاحیت ہیں کیوں کہ کیمرہ کا سامنا کرنے سے قبل وہ باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح جب کیمرہ کے سامنے اداکاری کا وقت آتا ہے تو وہ صد فیصد کامیاب ہوتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT