Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نئی نویلی دلہن کی خودکشی

نئی نویلی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ذہنی دباؤ کے سبب 7 ماہ کی دلہن نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یاسمین بیگم کی شادی سید عظمت اللہ سے ہوئی تھی اور باور کیا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے جس سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ /29 اکٹوبر کو یاسمین بیگم نے اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس نے مشتبہ موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT