Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی نویلی دلہن کی خود کشی

نئی نویلی دلہن کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقے درگا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں دو ماہ کی دلہن نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سورنا لتا ساکن درگا نگر کرمن گھاٹ کی شادی /28 مئی کو وشنووردھن ریڈی سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سورنا لتا شادی سے ناخوش تھی کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہاں تھی لیکن شوہر سے تعلیم کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سرورنگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT