Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی ویکلی اے سی ایکسپریس ٹرین سرویس کا آج آغاز

نئی ویکلی اے سی ایکسپریس ٹرین سرویس کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : وزارت ریلویز نے ہاوڑہ اور یشونت پور براہ بھوبنیشور ، وجئے واڑہ اور کٹپڑی اسٹیشنوں کے مابین 8 جنوری سے نئی ایکسپریس ٹرین سرویس کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر ریلویز سریش پرابھاکر پربھو جمعہ کو اس افتتاحی سرویس کو جھنڈی دکھائیں گے ۔ ٹرین نمبر 02863 ہاوڑہ ۔ یشونت پور اے سی اسپیشل ایکسپریس ٹرین 8 جنوری کو 10-25 بجے ہاوڑہ سے روانہ ہو کر اگلے دن 04-10 بجے وجئے واڑہ اور 15-25 بجے یشونت پور پہنچے گی ۔ باقاعدہ ٹرین اوقات : ٹرین نمبر 22863 ہاوڑہ ۔ یشونت پور ویکلی ایکسپریس ٹرین 18 جنوری کے اثر کے ساتھ ہر پیر کو 11-00 بجے ہاوڑہ سے روانہ ہو کر اگلے دن 4-30 / 04-45 بجے وجئے واڑہ پہنچ / روانہ ہو کر 16-00 بجے یشونت پور پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 22864 یشونت پور ۔ ہاوڑہ ویکلی اے سی ایکسپریس ٹرین 13 جنوری کے اثر کے ساتھ ہر چہارشنبہ کو 11-15 بجے یشونت پور سے روانہ ہو کر اگلے دن 22-35 / 22-45 بجے وجئے واڑہ پہنچ / روانہ ہو کر 16-10 بجے ہاوڑہ پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ ٹرینیں کھرگ پور ، بالاسور ، کٹک ، بھوبنیشور ، خردہ روڈ ، برہم پور ، وزیانگرم ، رینی گنٹہ اور کٹپڑی اسٹیشنوں پر دونوں سمتوں میں رکے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT