Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / نئی ٹرینوں میں خوشگوار سفر بہترین خدمات کیلئے بھاری قیمت کی وصولی

نئی ٹرینوں میں خوشگوار سفر بہترین خدمات کیلئے بھاری قیمت کی وصولی

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بظاہر ریلوے بجٹ میں اس مرتبہ کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا لیکن نئی ٹرینوں میں سفرکرنے پر مزید سہولیات کیلئے مسافرین کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ عصری سہولیات سے آراستہ نئی ٹرینس شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس پر مروجہ شرح کرایہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔منصوبہ کے مطابق نئی ٹرین سرویس ہمسفر، تیجاس اور اتکریش ڈبل ڈیکر ایرکنڈیشنڈ یاتری ( اودے) جاریہ سال سے شروع کردی جائے گی جس کیلئے 15تا30فیصد اضافی شرح کرایہ وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹرینوں کا اعلان ریل بجٹ 2016-17 میں کیا گیا ہے جبکہ راستوں اور آخری منزل کو قطعیت دینے کا کام جاری ہے۔ ریلویز نے پہلے ہی ایک اختراعی طریقہ کار کے ساتھ سویدھا ٹرین شروع کردی ہے۔ نئی ٹرین ہمسفر کے تمام کوچس اے سی تھری ٹائیر، تیجاس ٹرین کی رفتار 130کلو میٹر فی گھنٹہ اور ڈبل ڈیکر ٹرین UDAY میں 40فیصد مسافرین کی اضافی گنجائش رہے گی۔ ان ٹرینوں کے کوچس کو خصوصی طور پر ڈیزائین کیا گیا ہے اور خدمات بھی منفرد نوعیت کی ہوں گی جس کے باعث مسافرین سے اضافی قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں تہواروں کے موسم کرسمس، چھات، ہولی، درگاپوجا اور کمبھ میلہ کے موقع پر خصوصی ٹرین چلاتے ہوئے خصوصی کرائے وصول کئے جائیں گے۔
نکسلائٹس کے بم دھماکہ میں پولیس کانسٹبل ہلاک
رائے پور ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسلائٹس کے بم دھماکہ میں ایک پولیس کانسٹبل ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ آج صبح جنگلاتی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جنگل میں پیش آیا جب ایک پولیس کی ٹیم اس علاقہ میں ایک سڑک کی حفاظت کے لیے گشت پر تھی ۔ ایڈیشنل ایس پی مسٹر کلیان ایلسیلا نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم پٹرولنگ کررہی تھی کہ نکسلائٹس کے نشانہ پر آگئی ۔ یہ ٹیم دیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد ایک پولیس کانسٹبل اتفاق طور پر پریشر بم کی زد میں آگیا اور ایک زور دار دھماکہ سے شدید زخمی ہوگیا ۔ کانسٹبل جنگلاتی علاقہ سے ہاسپٹل لے جانے کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT