Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / نئی ٹیکنیک سے اسرائیل نے حماس کی سرنگ تباہ کردی

نئی ٹیکنیک سے اسرائیل نے حماس کی سرنگ تباہ کردی

یروشلم ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے کہاکہ اس نے ایک سرنگ تباہ کردی ہے جو حماس کے عسکریت پسند گروپ نے تعمیر کی تھی اور جو غزہ پٹی سے اسرائیل تک کئی سو میٹر کے فاصلہ پر پھیلی ہوئی تھی ۔ لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کانرکس نے جو فوجی ترجمان ہیں‘ آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل نے نئے ہتھیاروں کے ذریعہ اس سرنگ کو تباہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے کئی ماہ پہلے اس سرنگ کا پتہ چلایا تھا جو حماس کے عسکریت پسندوں نے اپنے استعمال کیلئے تیار کی تھی ۔ یہ اسرائیلی سرزمین میں کم از کم ایک کلومیٹر تک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT