Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / نئی گجرات بی جے پی حکومت کی 25 ڈسمبر کو حلف برداری : روپانی چیف منسٹر

نئی گجرات بی جے پی حکومت کی 25 ڈسمبر کو حلف برداری : روپانی چیف منسٹر

احمدآباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی گجرات بی جے پی حکومت امکان ہیکہ 25 ڈسمبر کو حلف اٹھائے گی۔ پارٹی ذرائع کے بموجب روپانی کا نام چیف منسٹر کیلئے چنا جارہا ہے۔ ہماچل پردیش کیلئے جے پی ندا (مرکزی وزیرصحت )اور جئے رام ٹھاکر ہائی کمان کے پسندیدہ امیدوار ہیں۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی صدر وزیراعظم نریندر مودی نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں سے پارٹی کارکنوں نے حوصلہ افزائی ہوئی۔ وہ محنت شاقہ اور حکمت عملی کے علاوہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کی طاقت کا اندازہ لگانے پر ان کی ستائش کرتے ہیں۔ دریں اثناء بی جے پی کے مستحکم گڑھ سوراشٹر میں بی جے پی کو کانگریس کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گجرات کے 47 ارکان اسمبلی مجرمانہ ریکارڈ کے حامل اور 141 کروڑ پتی ہیں۔

 

گجرات انتخابی نتائج :راہول کی صلاحیت کا واضح ثبوت:پروفیسر سوز
سری نگر، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے گجرات کی انتخابی مہم میں اپنی صلاحیت کا خوب مظاہرہ کیا ہے ۔ بقول ان کے اس طرح برسوں کے بعد گجرات کے سیاسی منظر پر کانگریس نے اپنا اثر جمایا ہے ۔ پروفیسر سوز نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق بھی کانگریس کو سبقت ملی ہے کیوں کہ اس جماعت نے پہلے کے مقابلے میں اسمبلی میں 19 مزید نشستیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا ‘پھر بھی کچھ ٹی وی چینلوں پر صرف بی جے پی کو واہ واہی ہے اور یہ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی سیاسی قوت 19 سیٹوں کی حد تک زائل ہو گئی ہے ‘۔ سوز نے کہا کہ راہول کی قیادت نے گجرات میں گہرا اثر چھوڑا ہے اور مجھے امید ہے کہ راہول گاندھی کی سرگرمیاں گجرات میں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا ‘میرا یہ بھی خیال ہے کہ اب راہول گاندھی کو اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کے ساتھ بہت زیاد ہ نزدیکی تعلقات قائم کرنے چاہیں تاکہ پورے ملک میں کانگریس پارٹی کی وہ بنیاد پھر سے مضبوط ہو جائے جس کے تحت ہندوستان کو آئین کی رو سے ایک مضبوط جمہوری ملک بنانا مقصود تھا اور اس ملک میں سکولرزم ، باہمی رواداری اور انسانیت کی عظیم قدروں کی آبیاری سبھی لوگوں کیلئے بلا لحاظ مذہب و ملت منزل مقصود تھی’۔

TOPPOPULARRECENT