Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / نئے آئی ایس آئی سربراہ کی عنقریب نامزدگی

نئے آئی ایس آئی سربراہ کی عنقریب نامزدگی

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی طاقتور جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کو آئندہ ہفتے نامزد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بغاوت سے بار بار دوچار ہونے والے ملک میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تقرر اس لئے متوقع ہے کیونکہ انٹر سرویسیس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) سربراہ لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور 5 ل

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی طاقتور جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کو آئندہ ہفتے نامزد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بغاوت سے بار بار دوچار ہونے والے ملک میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تقرر اس لئے متوقع ہے کیونکہ انٹر سرویسیس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) سربراہ لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور 5 لیفٹننٹ جنرلس اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں خدمات سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ بی بی سی اردو نے وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف انٹلیجنس کے اعلیٰ عہدہ کیلئے ایک دو ناموں پر غور کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT