Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / نئے ارکان اسمبلی میں 17 پوسٹ گریجویٹ اور 29 گریجویٹ

نئے ارکان اسمبلی میں 17 پوسٹ گریجویٹ اور 29 گریجویٹ

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نو منتخبہ 70 ارکان اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے منیش سیسوڈیا اور راکھی برلا پوسٹ گریجویٹ ہیں جبکہ پانچ کی تعلیم میٹرک کی سطح سے کم ہے۔ الیکشن کمیشن کو داخل کردہ حلفناموں کے بموجب پانچ ارکان اسمبلی 10+2 کامیاب ہیں۔ گریجویٹس کی تعداد 29 ہے اور پوسٹ گریجویٹس کی تعداد 17 ہے۔ ان میں چیف منسٹر اروند کجریوال

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نو منتخبہ 70 ارکان اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے منیش سیسوڈیا اور راکھی برلا پوسٹ گریجویٹ ہیں جبکہ پانچ کی تعلیم میٹرک کی سطح سے کم ہے۔ الیکشن کمیشن کو داخل کردہ حلفناموں کے بموجب پانچ ارکان اسمبلی 10+2 کامیاب ہیں۔ گریجویٹس کی تعداد 29 ہے اور پوسٹ گریجویٹس کی تعداد 17 ہے۔ ان میں چیف منسٹر اروند کجریوال ، الکا لامبا، سوم دت ، ستیندر جین ، راجیش رشی، وید پرکاش ، آصف احمد خان اور عمران حسین گریجویٹ اور عام آدمی پارٹی کے گوپال رائے ، سوم ناتھ بھٹی اور بی جے پی کے وجیندر گپتا پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ہزاری لال چوہان نویں جماعت تک اور محمد اشراق پرائمری اسکول تک تعلیم حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ارکان اسمبلی نریش بلوان ، راجو ڈھنگن اور اوتار سنگھ نویں جماعت تک تعلیم یافتہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT