Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع میں 11 اکٹوبر کو انتظامی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا

نئے اضلاع میں 11 اکٹوبر کو انتظامی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نو تشکیل شدہ اضلاع میں انتظامی عمارتوں کے کامپلکسوں کا 11 اکٹوبر کو سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ عمارتیں نو تشکیل شدہ ضلع ہیڈ کوارٹرس میں تعمیر کی جائیں گی ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے اضلاع کی تشکیل گذشتہ سال دسہرہ کے موقع پر 11 اکٹوبر کو عمل میں لائی گئی تھی ۔ چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ انتظامی دفاتر کامپلکسوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی اسی دن رکھا جانا چاہئے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن مقامات پر ان عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اورتعمیرات کیلئے ٹنڈر کا عمل پورا ہوگیا ہے وہاں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی جائیگی ۔ چندر شیکھر راؤ نے 20 اکٹوبر کو ورنگل ضلع میں ٹیکسٹائیل پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ چندر شیکھر راؤ 20 اکٹوبر کو ہی ورنگل آوٹر رنگ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT