Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع پر کل جماعتی اجلاس

نئے اضلاع پر کل جماعتی اجلاس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : حکومت تلنگانہ نے نئے اضلاع کی تشکیل پر اعلامیہ کے مسودہ پر تبادلہ خیال کے لیے 20 اگست کو کل جماعتی اجلاس طلب کی ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹی آر ایس ، کانگریس ، ایم آئی ایم ، بی جے پی اور تلگو دیشم پارٹی کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ ہر سیاسی جماعت سے اپنے دو نمائندے روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ قبل ازیں تشکیل شدہ کابینی کمیٹی کے ارکان اور سینئیر سرکاری عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT