Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کیلئے محکمہ سیول سپلائز کے ملازمین کا الاٹمنٹ

نئے اضلاع کیلئے محکمہ سیول سپلائز کے ملازمین کا الاٹمنٹ

حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (این ایس ایس) تلنگانہ میں تشکیل شدنی نئے اضلاع کیلئے ملازمین مختص کرنے کے عمل کو مزید صاف و شفاف بنانے کیلئے محکمہ سیول سپلائی، اغذیہ و اُمور صارفین نے کونسلنگ کا طریقہ کار اختیار کیا۔ اس محکمہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کونسلنگ تھی جو ہفتہ کو رات دیر گئے تک جاری رہی۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق سیول سپلائز کمشنر سی وی آنند نے تین شعبوں وزارت سیول سپلائز کارپوریشن اور اوزان و پیمانہ جات سے وابستہ عہدیداروں اور افسران کی شخصی طور پر کونسلنگ کی جس کا بنیادی اصول و شرائط میں سینیاریٹی، ماضی کی کارکردگی، افسران کی انفرادی ساکھ اور امیج اور کسی مخصوص عہدہ پر خدمت کی انجام دہی کی مدت شامل تھیں۔ کونسلنگ کے بعد حیدرآباد و ضلع رنگاریڈی میں طویل عرصہ سے خدمات انجام دینے والے کئی اعلیٰ عہدیدار اب دیگر مقامات پر تعینات کئے جائیں گے اور ان کے بجائے نئے عہدیدار تعینات کئے جائیں گے۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد سی وی آنند نے تمام متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ پیر کو نئے اضلاع پہونچ جائیں اور منگل کو اپنی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کریں۔ تلنگانہ میں منگل کو دن کے 10 بجکر 41 منٹ پر 31 نئے اضلاع کا وجود عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT