Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / انجمن محبان اُردو کا کُل ہند مشاعرہ ہریش راؤ افتتاح کریں گے

انجمن محبان اُردو کا کُل ہند مشاعرہ ہریش راؤ افتتاح کریں گے

سدی پیٹ۔ 10 اکتوبر (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو سدی پیٹ کے زیراہتمام سالانہ کل ہند مشاعرہ 15 اکتوبر بروز ہفتہ این جی اوز بھون گاندھی چوک بصدارت غوث محی الدین منعقد ہوگا۔ محمد شہید خان کے بموجب سید مسکین احمد بانی انجمن کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس مشاعرہ کا افتتاح ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کے پرتاب ریڈی رکن پارلیمان، محمد سلیم ایم ایل سی ہوں گے جبکہ اعزازی مہمان راج نرسو، غوث محی الدین اطہر پٹیل، عارف سلطان ٹی آر ایس قائد ہوں گے۔ مشاعرہ میں شہرت کے حامل شعراء حامد بھنساولی، صفیان قاضی، احمد نثار اور مترنم شاعرہ محترمہ رانا تبسم اور مہک کراونوی کے علاوہ میزبان شعراء میں قاری انیس، کوکب ذکی، عارف صیفی، شکیل حیدر، شیخ نعیم، چچا پالموری، فیاض علی سکندر شرکت کریں گے۔ فیروز رشید کی نظامت ہوگی۔ اس موقع پر اقلیتی ارکان بلدیہ اطہر پٹیل جاوید، وزیر، معز کو منتخب ہونے کی مسرت میں شال پوشی و گلپوشی کی جائے گی۔ محمد عبدالصبور نائب صدر، خواجہ پاشاہ اور قطب الدین نے بہ ذوق سامعین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT