Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کی تشکیل پر اپوزیشن کا عدم اعتماد

نئے اضلاع کی تشکیل پر اپوزیشن کا عدم اعتماد

جمہوری نظام کے لیے خطرہ کا اظہار ، سید عزیز پاشاہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔13اکٹوبر(سیاست نیوز) جمہوریت کے فروغ میںاپوزیشن جماعتوں کا اہم رول مگر موجودہ تلنگانہ حکومت کو اپوزیشن جماعتوں سے الرجی کے سبب اپوزیشن کو اعتماد میںلئے بغیر نئے اضلاع کی تشکیل کا فیصلہ لیاگیا جو ریاست میںجمہوری نظام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا وسینئر سی پی آئی قائد جناب سید عزیز پاشاہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو موجودہ دور کے تغلق ہیں جو ہر حال میںتاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اپنا سکہ نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ نئے اضلاع کی تشکیل کے متعلق کل جماعتی اجلاس منعقد کرنے کا دومرتبہ وعدہ کرنے کے بعد بھی انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کواعتماد میںلئے بغیرہی نئے اضلاع کی تشکیل کافیصلہ کرلیا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے فیصلے کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میںجمہوریت کے بجائے ڈیکٹیٹر شپ کے تحت کے سی آر حکومت کررہے ہیں۔ سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے نئے اضلاع کی تشکیل میںشفافیت کو ضروری قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ اضلا ع کی تشکیل کے لئے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر حکومت کا وائٹ پیپر ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے اضلاع یقینا ریاست کی ترقی میںمددگار ثابت ہونگے مگر ان کے طریقہ کار او رمنڈلوں کے قیام کے متعلق حکومت کی وضاحت ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT