Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کے قیام کے مسئلہ پر حکومت پر ریونت ریڈی کی تنقید

نئے اضلاع کے قیام کے مسئلہ پر حکومت پر ریونت ریڈی کی تنقید

حیدرآباد ۔ 14 اگست (این ایس ایس) یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ حکومت میں نئے اضلاع کے قیام پر فہم و ادراک کا فقدان ہے۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کل جماعتی اجلاسوں کا غیرسنجیدگی کے ساتھ انعقاد تلنگانہ عوام کی توہین کے مترادف ہوگا۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کابینی سب کمیٹی کے ارکان اور عہدیدار عوامی نمائندوں کے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کا قیام محض سیاسی مقاصد کیلئے ہے اور چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کا لکی نمبر 6 ہے اس لئے وہ ریاست میں 24 اضلاع بنارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT