Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / نئے اقوام متحدہ سربراہ مسئلہ کشمیر حل کرنے سنجیدہ

نئے اقوام متحدہ سربراہ مسئلہ کشمیر حل کرنے سنجیدہ

اقوام متحدہ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس کو مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں کچھ کم دلچسپی نہیں ہیں لیکن وہ عالمی ادارہ کی سربراہ کی حیثیت سے اس ماہ جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے قائدین سے بات کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ ترجمان اسٹیفن دویارچ نے اس بات کو مسترد کردیا کہ سابق پرتگالی وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے کوئی کوششیں نہیں ہورہی ہیں جبکہ انہوں نے قبرص کی صورتحال سے نمٹنے میں کافی دلچسپی دکھائی۔ ترجمان نے کہا کہ گوتیرس جنہوں نے یکم ؍ جنوری کو جائزہ لیا، ان کے دنیا بھر میں حکومتی سربراہوں کے ساتھ روابط ہیں لیکن وہ فوری طور پر ہر لیڈر سے بات نہیں کر پائے ہیں۔ انہیں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم بھی فون پر گفتگو کا موقع نہیں ملا لیکن اس سے یہ مطلب عکس نہیں کیا جانا چاہئے کہ انہیں کشمیر سے متعلق یا دنیا بھر سے کوئی دیگر مسائل کو حل کرنے کے معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT