Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نئے امیگریشن حکمنامہ پر ٹرمپ کے دستخط، 6 مسلم ممالک نشانہ

نئے امیگریشن حکمنامہ پر ٹرمپ کے دستخط، 6 مسلم ممالک نشانہ

واشنگٹن ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ترمیم شدہ امیگریشن ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے اور اس طرح چھ مسلم ممالک سے جو ویزا کے خواہشمند ہیں امریکہ آمد پر عارضی امتناع عائد کردیا،تاہم فہرست سے عراق کا نام خارج کردیا گیا ہے ۔ اُن کی متنازعہ امیگریشن پالیسی پر عالمگیر سطح سے برہمی ظاہر کی جارہی ہے ۔ وائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری شان اسپائسر نے بند کمرے میں آج صبح ترمیم شدہ امیگریشن ایکزیکٹیو آرڈر پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دستخط کی توثیق کردی ۔ یہ عارضی امتناع 90 دن کا ہے ۔ جن افراد کے پاس حکمنامہ کے نفاذ سے قبل کارآمد ویزہ ہو اُس کی امریکہ آمد پر کوئی امتناع عائد نہیں رہے گا ۔ عراق کا نام ممنوعہ فہرست سے حذف کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT