Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نئے انداز میں ہاکی انڈیا لیگ کا آج آغاز

نئے انداز میں ہاکی انڈیا لیگ کا آج آغاز

بھوبنیشور 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آج آغاز ہونے والا ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں ٹیموں کا امتزاج اور اسکورنگ سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ ٹورنمنٹ سابق کی بہ نسبت اس بار زیادہ دلچسپ اور توجہ کا طالب رہے گا ۔ کل ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں میزبان کالنگا لانسرس کا مقابلہ اتر پردیش ویزارڈس کے ساتھ کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے ۔ اس سیزن میں ٹورنمنٹ میں کھلاڑیوں ‘ ٹیموں اور مالکین کے علاوہ آرگنائزرس و منتظمین کیلئے بھی نئے نئے چیلنجس سامنے آسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT