Sunday , May 27 2018
Home / Top Stories / نئے اور انوکھے پکوان سیکھنے کا زرّین موقع

نئے اور انوکھے پکوان سیکھنے کا زرّین موقع

صنعاء گارڈن چارمینار میں کل کوکری کلاسیس ، نشستیں محدود ، جلد رجسٹریشن کروانے کی خواہش
حیدرآباد 10 مئی ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست و فریڈم ریفائنڈس فلاور آئیل کے زیراہتمام پرانے شہر کی خواتین اور لڑکیوں کو پکوان کی طرف راغب اور اُن میں دلچسپی کے ساتھ موجودہ دور میں پکوان سے جوڑنے اور ذوق و شوق پیدا کرنے چارمینار صنعاء گارڈن فنکشن ہال ، روبرو سردار محل میں ہفتہ 12 مئی ، 10 بجے دن تا 2.30 بجے دوسری ایک روزہ کوکری کلاس منعقد کی جارہی ہے ۔ اس سے قبل بھی سیاست و فریڈم ریفائنڈ آئیل کے تعاون و اشتراک سے شہر میں پکوان کلاسس کا اہتمام کیا گیا جو ثمرآور ثابت ہوئی ۔ 12 مئی کی پکوان کلاس میں بھی ماسٹر شف پونیت اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مختلف ڈشس اور پکوان کی ترکیب سکھائیں گے وہیں خواتین و طالبات کے روبرو پکوان کا دم بخود مظاہرہ کریں گے ۔ اس کوکری کلاس میں پونیت رمضان المبارک کے پیش نظر خواتین اور لڑکیوں کو افطار اور سحر کے اوقات میں نت نئے اقسام کے ڈش بنانے اور کھانے کا ذوق پیدا کرتا ہے اس کلاس میں نئی نئی ڈش کے تراکیب و طریقے کار سے واقف کروائیں گے ۔ نشستیں محدود ہیں ۔ نت نئے پکوان سیکھنے کا نادر موقع ہے ۔ اقطاع عالم کے ماہر پکوان حیدرآباد کے مرکزی مقام پر خواتین و طالبات کے روبرو ہوں گے جو خواتین پکوان میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ اس کلاس کے ذریعہ پونیت مہتا کے تجربات کی روشنی میں پکوان سیکھ سکیں گی ۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور فوری رجسٹریشن کروائیں ۔ کلاس میں ماسٹر شیف پونیت مہتا پکوان کی نئی ترکیبیں سکھائیں گے ۔ شرکت کرنے والی خواتین و طالبات کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ وقت کی پابندی کا لحاظ کرکے 9.30 بجے تک نشست سنبھال لیں ۔ محدود نشستوں کے پیش نظر اپنا رجسٹریشن واٹس اپ اور ایس ایم ایس فون نمبر 8919493509 پر نام ، عمر ، پتہ اور تعلیمی قابلیت بھیجتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں ۔ پکوان کلاس میں شرکت سے خواتین و لڑکیوں کو جہاں پکوان کے سیکھنے ، تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ نت نئے ڈشس بنانے اور خود کھانوں کا ذوق پیدا ہوتا ہے جس سے وہ ایک ماہر پکوان مستقبل میں بن سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT