Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / نئے جنوبی افریقی صدر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں

نئے جنوبی افریقی صدر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں

جوہانسبرگ۔21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی برسراقتدار پارٹی افریقن نیشنل کانگریس(اے این سی) کے نئے صدر سرل رام فوسا نے کہا ہے کہ ان کا مقصد بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنا ہے اور آزاد اقتصادی تبدیلی کی پالیسی کو جاری رکھنا ہے جس سے بغیر معاوضے کے تحویل اراضی میں تیزی آئے گی۔اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے اسی تیزی اور عزم کے ساتھ لڑنا ہوگا جیسے غریبی ،بے روزگاری اور مساوات سے لڑ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT