Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے دارالحکومت منتقل ہونے والے ملازمین کے بچوں کے ملکی مسائل پر حکومت آندھرا کا غور

نئے دارالحکومت منتقل ہونے والے ملازمین کے بچوں کے ملکی مسائل پر حکومت آندھرا کا غور

حیدرآباد 4 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش ان ملازمین کے بچوں کو جو ریاست کے نئے دارالحکومت کو منتقل ہوجائیں گے ملکی صداقتنامہ کی اجرائی کے مسئلہ کو حل کرنے صدارتی حکمنامہ میں مناسب ترامیم کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نے اسمبلی میں بتایا کہ صدارتی حکمنامہ کے موجودہ دفعات کے تحت جو ملازمین نئے دارالحکومت کو منتقل ہوجائیں گے اگر انکے بچے چوتھی سے دسویں جماعت تک تلنگانہ میں تعلیم حاصل کریں تو وہ غیر مقامی کہلائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت اس مسئلہ کو حل کرنے صدارتی حکمنامہ میں مناسب ترامیم کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT