Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / نئے دارالحکومت کیلئے سنگاپور کا ماسٹر پلان

نئے دارالحکومت کیلئے سنگاپور کا ماسٹر پلان

حیدرآباد۔8ڈسمبر ( پی ٹی آئی) سنگاپور اور آندھراپردیش کی حکومتوں نے آج رات ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کے تحت وجئے واڑہ کے قریب نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے سنگاپور ایک ماسٹر پلان تیار کرے گا ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور سنگاپور کے وزیر دوم برائے صنعت و تجارت ایس ایسورن کی مشترکہ قیادت میں ایک مشترکہ

حیدرآباد۔8ڈسمبر ( پی ٹی آئی) سنگاپور اور آندھراپردیش کی حکومتوں نے آج رات ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کے تحت وجئے واڑہ کے قریب نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے سنگاپور ایک ماسٹر پلان تیار کرے گا ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور سنگاپور کے وزیر دوم برائے صنعت و تجارت ایس ایسورن کی مشترکہ قیادت میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو اس پراجکٹ پر پیشرفت کی نگرانی کرے گا ۔ یادداشت مفاہمت پر دستخط کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وزارت اُمور خارجہ نے یادداشت مفاہمت کی اجازت دی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے پیشرفت کیلئے آشیرواد دیا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ’’ ہم ایک باہمی طور پر فائدہ مند نتیجہ کے متمنی ہیں جو سب کیلئے قابل فخر ہوگا ۔ ہم سنگاپور ماڈل لیکر اُس کو آندھراپردیش پر مسلط نہیں کریں گے بلکہ ہم مشترکہ طور پر کام کریں گے ۔ مسٹر ایسورن نے مسٹر نائیڈو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس خیال کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT