Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے طریقہ کی ترتیب کیلئے کمیٹی کی تشکیل

نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے طریقہ کی ترتیب کیلئے کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد 12 اگسٹ (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے محکمہ سیول سپلائز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں فروغ اور موجودہ راشن کارڈس کے بجائے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے نئے طریقہ کار کی ترتیب کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پی آر اینڈ آر ڈی ڈپارٹمنٹ کے پرنسپال سکریٹری بحیثیت صدرنشین اس کمیٹی کے صدر ہوں گے جس کے ارکان میں ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے علاوہ ہندوستانی اتھاریٹی برائے منفرد شناخت کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنرل (حیدرآباد) شامل رہیں گے۔ اس کمیٹی کی تجاویز اور فیصلے محکمہ سیول سپلائز میں درکار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ نیز عوامی نظام تقسیم کو مؤثر بنایا جائے گا۔ موجودہ راشن کارڈس کے بجائے جدید راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT