Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نئے ریلوے بجٹ سے عوام میں مایوسی

نئے ریلوے بجٹ سے عوام میں مایوسی

نارائن پیٹ ۔11جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمنٹ میں پیش کردہ نئے ریلوے بجٹ میں پھر ایک مرتبہ وقارآباد‘ کرشنا براہ نارائن پیٹ مجوزۃ ریلوے لائن کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا ‘ جس سے یہاں کے عوام میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے ۔ وقارآباد ‘ کرشنا ( رائچور) کرناٹک براہ نارائن پیٹ ‘ کوسگی ‘ کوڑنگل ‘مکتھل ‘ پرگی ریلوے لائن کی تنصیب سے اس

نارائن پیٹ ۔11جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمنٹ میں پیش کردہ نئے ریلوے بجٹ میں پھر ایک مرتبہ وقارآباد‘ کرشنا براہ نارائن پیٹ مجوزۃ ریلوے لائن کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا ‘ جس سے یہاں کے عوام میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے ۔ وقارآباد ‘ کرشنا ( رائچور) کرناٹک براہ نارائن پیٹ ‘ کوسگی ‘ کوڑنگل ‘مکتھل ‘ پرگی ریلوے لائن کی تنصیب سے اس پسماندہ علاقہ کی ترقی ممکن نظر آرہی تھی ۔ اس مجوزہ ریلوے لائن کا سروے ہوئے تقریباً چار سال کا عرصہ گذر چکا ہے او راس لائن کی تنصیب کا نارائن پیٹ ڈیویژن کے عوام 60سال سے خواب دیکھ رہے ہیں ‘ ہر مرتبہ ریلوے بجٹ میں اس علاقہ کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے ۔ یو پی اے حکومت کے مرکزی وزیر ریلوے مسٹر ملکارجن کھرگے ‘ نارائن پیٹ کے قریب موصع گرمٹکال( کرناٹک) سے تعلق رکھتے ہیں ۔ نارائن پیٹ ریلوے سادھنا کمیٹی کے وفد نے کئی مرتبہ سابق مرکزی وزیر ریلوے سے نمائندگی بھی کرچکے ہیں ۔ این ڈی اے حکومت عوام کے اُمنگوں پر پورا اترنے ‘ اچھے دن لانے‘ سب کا وکاس کے نعروں کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے لیکن بہت جلد علاقائی تعصب کے ذریعہ اپنی اصلیت دکھارہی ہے۔نئے ریلوے بجٹ میں بحیثیت مجموعی ضلع محبوب نگر ہی کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ نارائن پیٹ ریلوے سادھنا کمیٹی کے اراکین نے بہت جلد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے زبردست عوامیاحتجاج کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ نارائن پیٹ ریلوے سادھنا کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کے سائی بابا نے ’’سیاست نیوز‘’ سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وقارآباد ‘ کرشنا ریلوے لائن جو 123کلومیٹر پر مشتمل ہے ‘کمیٹی کا ایک وفد بہت جلد مسٹر بنڈارو دتاتریہ رکن پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے مسٹر سدانندگوڑ سے نمائندگی کیلئے دہلی روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے نئے ریلوے بجٹ کو غریب مخالب بجٹ قرار دیا ۔ این ڈی اے حکومت غریب کو نظرانداز کر کے زیادہ دن برسراقتدار نہیں رہ سکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT