Thursday , December 13 2018

نئے سال کے موقع پر ایشیائی برادری کو کیری کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج یہاں آباد بنگالی ، سری لنکن اور نیپالی شہریوں کو اُن کے ثقافتی نئے سال کے موقع پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ صدر امریکہ براک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے وہ نیپالی عوام کو خوشیوں اور خوشحالی سے بھرے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں ۔

اس کے بعد انھوں نے سری لنکائی شہریوں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح ہم ایک دوسرے سے رواداری ، مصالحت اور پرامن زندگی جینے قریب تر ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے نیپالی زبان میں ’’نیا برشا کوشبھا کامنا‘‘ کہہ کر مبارکباد دی ۔ بنگالیوں کو ’’پہلا بیساکھ‘‘ کی مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنگالی برادری نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا میں آباد ہے اور ہمیں ’’پہلا بیساکھ‘‘ کی مبارکباد دیتے ہوئے انتہائی مسرت کا احساس ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT