Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے سکریٹریٹ میں 20 لاکھ مربع فٹ آفس کی جگہ کیلئے مختص

نئے سکریٹریٹ میں 20 لاکھ مربع فٹ آفس کی جگہ کیلئے مختص

ایراگڈہ میں سکریٹریٹ اسمبلی اور کونسل کی نئی عمارتوں کی تعمیر کیلئے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) ایرا گڈہ میں واقع 100 ایکر اراضی پر نئی سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں 20 لاکھ مربع فٹ پر آفس کیلئے جگہ مختص کی جائے گی ۔ نئے سکریٹریٹ کی عمارت کیلئے نقشہ 20 دن کے اندر تیار ہوجائے گا اور یہ عمارت ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی ۔ ریاستی حکومت نے ایرا گڈہ  میں واقع 100 ایکر اراضی پر سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ حکومت یہاں پر چیسٹ ہاسپٹل اور منٹل ہاسپٹل دونوں کی اراضیات کو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم حکومت نے بعد ازاں طئے کیا کہ حیدرآباد میں پولو گراؤنڈس کو استعمال کیا جائے گا ۔ اس کیلئے مرکزی وزارت دفاع سے اجازت بھی طلب کی گئی ہے ۔ محکمہ عمارت و شوارع کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفع نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔ اب ریاستی حکومت ایرا گڈہ میں  ہی سکریٹریٹ اسمبلی اور کونسل کیلئے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ منصوبوں کے مطابق ہر ایک وزیر کو ایک خصوصی بلاک دیا جائے گا جس میں وزیر کے چیامبرس اور سکریٹری اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کے دفاتر بھی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ہر ایک وزیر کے پاس اپنے بلاکس میں ایک کانفرنس ہال ہوگا ۔ چیف منسٹر کیلئے کانفرنس اور کابینی اجلاس منعقد کیلئے ہال تعمیر کئے جائیں گے ۔ موجودہ سکریٹریٹ میں صرف 10 لاکھ مربع فٹ پر دفاتر قائم ہے جس میں سے 5 لاکھ مربع فٹ حصہ آندھراپردیش کی حکومت استعمال کر رہی ہے جبکہ 5 لاکھ مربع فٹ حصہ پر تلنگانہ ریاست کی حکومت کے کام کاج ہو رہے ہیں ۔ موجودہ سکریٹریٹ کی عمارتیں گنجان ہے ۔ یہاں آنے والوں کو سکریٹریٹ کے باہر لمبی قطار میں انتظار کرکے ملاقات کا وقت دینا پڑتا ہے ۔ اس لئے چیف منسٹر چندراشیکھر راؤ نے کشادہ سکریٹریٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سکریٹریٹ آنے کے خواہاں افراد کیلئے آن لائین ملاقات کا وقت مختص کیا جاسکتا ہے ۔ ریاستی حکومت دہلی اور نیا رائے پور سکریٹریٹ کی عمارتوں کے خطوط پر تلنگانہ سکریٹریٹ کو بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سکریٹریٹ آنے والوں کو پیشگی ملاقات کا وقت دیا جاسکے ۔ اس نئی عمارت کیلئے مجموعی طور پر 900 کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔ ایرا گڈہ میں واقع چیسٹ ہاسپٹل کو حیدرآباد کے مضافات میں تعمیر کیا جائے گا یا پھر شہر کے اندر ہی واقع مناسب جگہ کو دیکھ کر عمارت تعمیر کی جائے گی تاکہ مریضوں اور دواخانہ میں کام کرنے والے ملازمین کو سہولت ہو سکے ۔ موجودہ چیسٹ ہاسپٹل کی عمارت کو منہدم کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT