Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے خلاف عوامی شعور بیداری مہم

نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے خلاف عوامی شعور بیداری مہم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے آج مہدی پٹنم تا گڈی ملکاپور تک پدیاترا کرتے ہوئے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے خلاف عوام میں شعور بیداری مہم چلائی ۔ ان کی جانب سے 26 ستمبر کو منعقد شدنی رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ کے ذریعہ اپنی رائے پیش کرنے کی اپیل کی ۔ ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ سید فاروق پاشاہ قادری نے پدیاترا کا اہتمام کیا جس میں وی ہنمنت راؤ ، محمد خواجہ فخر الدین کے علاوہ کانگریس کے قائدین لکشمن یادو ، اے وینکٹیش ، شنکر ، صدر یوتھ کانگریس مہدی پٹنم مرلی ، اختر ، سید شہاب الدین ، سریکانت گوڑ کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں نے شرکت کی ۔ یاترا کے دوران ہنمنت راؤ نے سماج کے تمام افراد سے ملاقات کرتے ہوئے سکندرآباد کے بیسن پولو گراونڈ پر نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنے سے متعلق رائے طلب کی ۔ عوام نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے عوامی فنڈز کا بیجا استعمال کرنے کے بجائے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے اور دلتوں میں وعدے کے مطابق 3 ایکڑ اراضی تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر توہم پرستی کا شکار ہیں اور عوام کا پیسہ فضول خرچ کررہے ہیں ۔ پہلے کیمپ آفس کی تعمیر پر 300 کروڑ روپئے خرچ کیا اور اب نئے سکریٹریٹ کی تعمیر پر کروڑہا روپئے خرچ کرنے کا تخمینہ تیار کرچکے ہیں جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے کیوں کہ موجودہ سکریٹریٹ ریاست کے نظم و نسق کو چلانے عوام کی خوشحالی اور ریاست کی ترقی کے لیے برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ موجودہ سکریٹریٹ کا کبھی رخ نہ کرنے والے چیف منسٹر کے سی آر کیلئے نئے سکریٹریٹ کی کیوں ضرورت پڑ رہی ہے ۔ نئے سکریٹریٹ کے خلاف وہ 26 ستمبر کو دونوں شہروں کے 20 مقامات پر بیالٹ باکس کے ذریعہ صبح 10 تا 6 بجے شام تک رائے دہی منعقد کی جائے گی ۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ حکومت کو نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے خلاف آگاہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT