Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نئے سکریٹریٹ کی مجوزہ تعمیر کی مخالفت،تعمیر روکنے مداخلت کے لیے وزیراعظم سے ٹیم سیو بائسن پولو گراونڈس کی اپیل

نئے سکریٹریٹ کی مجوزہ تعمیر کی مخالفت،تعمیر روکنے مداخلت کے لیے وزیراعظم سے ٹیم سیو بائسن پولو گراونڈس کی اپیل

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عام عوام کی نمائندہ تنظیم ، ٹیم سیو بائسن پولو گراونڈس نے آج موجودہ بائسن پولو گراونڈ پر سکریٹریٹ کی مجوزہ تعمیر کی مخالفت کی اور حکومت کی اس تجویز پر اعتراض کیا ۔ وزیراعظم کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں انہوں نے پولو گراونڈ پر نئے سکریٹریٹ کی مجوزہ تعمیر کو رکوانے کے لیے ان سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ بائسن پولو گراونڈ کو نئے سکریٹریٹ عمارت کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے سے بچایا جائے ۔ جس کا کے سی آر حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بائسن پولو گراونڈ پر نئے سکریٹریٹ کی تعمیر سے دونوں شہروں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ ایک شہری نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک بڑا سکریٹریٹ پہلے ہی موجود ہے اور اسے بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے تو پھر ایک نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کی کیوں ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ اس ٹیم نے کہا کہ عام لوگوں اور مستقبل کی نسل کے لیے اوپن گرینری کے اس آخری ایریا کو بچانا اشد ضروری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT