Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / نئے سی آئی سی کی پیر کو حلف برداری

نئے سی آئی سی کی پیر کو حلف برداری

نئی دہلی ، 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی دوشنبہ کو نئے چیف انفارمیشن کمشنر آر کے ماتھر کو عہدہ کا حلف دلائیں گے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن تقریباً ایک ماہ سے کسی سربراہ سے عاری رہا ہے جبکہ یکم ڈسمبر کو وجئے شرما نے اپنی میعاد مکمل کرلی۔ محکمہ ملازمین و تربیت کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ دوشنبہ کو یہ تقریب حلف برداری راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی نے جس میں وزیر فینانس ارون جیٹلی اور لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ملکارجن کھڑگے بطور ارکان ہیں، 16 ڈسمبر کو سابق معتمد دفاع 62 سالہ ماتھر کو نئے سی آئی سی کی حیثیت سے منتخب کیا تھا۔ آر ٹی آئی ایکٹ مطابق سی آئی سی کا تقرر سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر صدر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT